لاہور:لاہور ہائیکورٹ کے نظر ثانی بورڈ نے سعد رضوی کی رہائی کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا
لاہور:اگر سعد رضوی کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تو رہا کر دیا جائے۔فیصلہ
لاہور:جسٹس ملک شہزاد کی سربراہی میں تین رکنی بورڈ نے فیصلہ جاری کیا
لاہور:حکومتی وکیل کے مطابق حافظ سعد رضوی عوام الناس کو ہراساں کرنے اور حکومت کے خلاف اقدمات میں ملوث ہیں۔فیصلہ
لاہور:حکومتی وکیل کے مطابق امن عامہ کو کنٹرول کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس برانچ کی ہدایت پر سعد رضوی کو نظر بند کیا گیا۔فیصلہ
TLP News Today |
لاہور:سعد رضوی کو جس تاریخ کو حراست میں لیا گیا اس سے پہلے نہ کوئی پولیس اہلکار شہید ہوا نہ زخمی ہوا۔فیصلہ
لاہور:سعد رضوی حراست کے دوران اپنے کارکنان سے رابطے میں نہیں تھے۔فیصلہ
لاہور:سعد رضوی کو حراست میں لینے سے قبل حالات خراب نہیں تھے۔فیصلہ
لاہور:حکومت نے حالات خراب ہونے کی ایک سائیڈ کی تصویر پیش کی ہے جس سے حکومت کی بدنیتی عیاں ہے۔فیصلہ
لاہور:ماضی میں مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی اور حکومتی جماعت پی ٹی آئی نے بھی دھرنے دیے لیکن نہ انہیں بین کیا گیا نہ ہی انکے سربراہان کو نظر بند کیا گیا۔فیصلہ
لاہور:ماضی میں پی ٹی آئی کے سربراہ اور ممبران نے ایک سو بیس دن دھرنا دیا کیا انکی نظر بندی ہوئی لیکن حکومت کے وکیل نظر بندی کے حوالے سے کوئی دستاویز پیش نہ کر سکے۔فیصلہ
لاہور:نظر ثانی بورڈ سمجھنے سے قاصر ہے کہ تحریک لبیک کے ساتھ امتیازی سلوک کیوں کیا جا ررہا ہے۔فیصلہ
لاہور:حکومتی وکیل کے مطابق سعد رضوی نے فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا حکومت کو ڈکٹیٹ نہیں کیا جا سکتا۔فیصلہ
لاہور: کئی ممبران اسمبلی نے بھی یہی مطالبہ کیا لیکن انکے خلاف تو کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔فیصلہ
لاہور:حافظ سعد رضوی دو ماہ بیس دن سے نظر بند ہیں انکے خلاف نو مقدمات درج کیے گئے ہیں۔فیصلہ
لاہور: مقدمات میں گرفتاری نہ ڈالنا پولیس کی بدنیتی کو ثابت کرتا ہے۔ٖفیصلہ
لاہور:حکومت صرف خدشات کی بنیاد پر نظر بندی میں توسیع چاہتی ہے، اس مقصد کے لیے مواد فراہم نہیں کیا گیا۔فیصلہ
لاہور:حکومتی استدعا مسترد کی جاتی ہے اگر سعد رضوی کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تو رہا کر دیا جائے۔فیصلہ
0 Comments
Thanks For Comment