گرفتار ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی سے ملاقات نہ کروانے کا معاملہ

 لاہور ہائیکورٹ

گرفتار ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی سے ملاقات نہ کروانے کا معاملہ 

تحریک لبیک کی جانب سے جیل سپرنٹینڈنٹ کیخلاف دائر درخواست پرسماعت 

عدالت نے درخواست واپس لینے کی بناپر نمٹا دی 

سعد رضوی ایک ماہ کے زاید عرصہ سے زیر حراست ہیں مگر کسی کو ملاقات نہیں دی جارہی, وکیل درخواستگزار 

کیا آپ کی جانب سے پاور آف آٹرنری ٹرائل کورٹ میں جمع کروایا گیا, عدالت کا استفسار 

ابھی تک ٹرائل ہی نہیں چل رہاہے,  وکیل درخواستگزار 

آپ کیسےسعد رضوی کے وکیل مقرر ہوگیے

saad hussain rizvi released from jail
saad hussain rizvi released from jail

 

کیا سعد رضوی کو کسی غیرقانونی جرم میں گرفتار کیا یا ڈیٹینشن آرڈر کے زریعہ گرفتار کیا,  عدالت کا استفسار 

ٹی وی پر چل رہا ہے کہ ڈیٹینش آرڈر کے زریعہ گرفتار کیا گیا ہے, وکیل درخواستگزار 

کہاں ہے وہ ڈیٹنشن آرڈر , عدالت کا استفسار 

ابھی تک کوئی آرڈر ملا نا ہی ملنے دیا جارہا ہے,  وکیل درخواستگزار

پارٹی کا رکن بن جانے سے تو آپ کو وکیل تصور نہیں دیا جاسکتا,  عدالت 

میں آپ سعدرضوی کی بیوی کا پاور آف اٹرنی پیش کرسکتا ہوں,  وکیل درخواستگزار 

آپ کہتے ہیں کہ تحریک لبیک کے لیگل ایڈوائزر ہے اور یہ تنظیم بینڈ ہے,  عدالت 

ایک کلعدم قراردے گئی تنظیم کو کوئی مستقل لیگل ٹیم ہوسکتی ہے,  عدالت کا استفسار  

یہ وہی تحریک لبیک ہے جس سے حکومت مذاکرات کررہی ہے,  وکیل درخواستگزار 

کیا میں فقط سعد رضوی کا وکیل بن کر آجاوں تواجازت مل جائے گی, وکیل درخواستگزار 

جب وہ درخواست لے آئیں گےتو تب دیکھ لیں گے,  عدالت 

اجارت دینی ہو. تو کوئی مسئلہ نہیں دینی ہو تو 100 بہانے,  وکیل درخواستگزار 

آپ یہ جملہ میڈیا کے سامنے بولیے یہاں بولنے کی ضرورت نہیں سنیر وکیل کے طورپر دلائل دیں, چیف جسٹس قاسم خان 

آپ بطور لیگل ایڈوئزر فرد واحد کی طرف سے پیش ہوسکتے ہیں عدالت 

مگریہاں تو ٹی ایل پی کی لیگل ٹیم ملنا چاہتی ہے,  عدالت  

اگر آپ فقط سعد رضوی کے وکیل کے طور پر پیش ہوتے تو میں جیل حکام کو پاور آف اٹرنری پر دستخط کی ہدایت دے دیتا,  جسٹس قاسم 

 چیف جسٹس جناب قاسم خاں

نے ملک افتخار احمد اعوان ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی

درخواست میں پنجاب حکومت آئی جی جیل خانہ, ہوم سکرٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا 

صدر تحریک لبیک سعد رضوی سے ملاقات نہیں کی اجازت نہیں دی جارہی,درخواستگزار 

صدرتحریک لبیک سعدرضوی سے ملاقات کے لیے ہوم سکرٹری کودرخواست دی مگر کوئی شنوائی نا ہوئی,درخواستگزار 

سعد رضوی سے ملاقات کے بغیر قانونی چارہ جوئی کرنا ممکن نہیں,درخواستگزار 

لیگل ٹیم کو ملاقات کی اجازت نا دینا خلاف قانون ہے,موقف 


عدالت حکومت کو ملاقات کی اجازت کا حکم دے,استدعا

Post a Comment

0 Comments