تحریک لبیک مسجدشہیدگنج آپکو عمل کی دعوت دیتی ہے

آئیں عملا فلسطینی حکومت حماس اور انکی فوج القسام بریگیڈ کا ساتھ دیں



مظلوم فلسطینیوں کے لیئے خوراک ادوایات اور سامان تعمیرات کا بندوبست کریں



ان خیالات کا اظہار ٹی ایل پی کے حمایتی طلباء و طالبات تنظیم تحریک لبیک مسجد شہید گنج کے مرکزی ناظم جناب کلیم الله صاحب نے پنجاب یونیورسٹی کے طلباء و طالبات سے کیا جن کی قیادت معروف طالب علم مصنف اور ابھرتے ادیب جناب عاکف ایاز صاحب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات کو تحریک لبیک یا رسول اللّٰه کا پرچم تھام کر عملا نصرت و اعانت کرنی چاہیئے فلسطینیوں اور حماس حکومت کی ۔۔۔
انہوں نے طلباء و طالبات تنظیمات کی طرف سے لفظی مذمت کو ناکافی قرار دیتے ہوئے ہر سکول کالج یونیورسٹی و مدرسہ جامعہ کے طالب علم اور طالبہ علم کو عملی صورت میں خوراک و ادویات و سامان تعمیرات فلسطین و غزہ بھیجنے کے لیئے کام کرنے کی دعوت دی

TLP Palestine



انہوں نے غزہ کے طلباء و طالبات پر جاری مظالم کی وجہ سے ادارہ اقوام متحدہ اور او آئی سی کو بھی مردہ ادارے قرار دیا اور الجزیرہ ٹی وی کے غزہ دفتر کی تباہی اور ٹی آر ٹی (ترک خبر رساں ایجنسی) کے صحافیوں پر تشدد کو مظلوم فلسطینیوں کی آواز دبانے کی بدترین اسرائیلی کوشش قرار دیا



ناظم تحریک لبیک مسجد شہید گنج نے ہر کالج یونیورسٹی میں طلباء و طالبات کو تحریک لبیک مسجد شہید گنج کی شاخ قائم کرنے اور جہاد عسقلان (جہاد فلسطین) و جہاد غزوہ ھند کے لیئے ہر میدان میں بڑھ چڑھ کر کام کرنے کی دعوت دی ، انہوں نے کہا کہ ہم فلم ٹی وی و ڈاکٹری و وکالت و سیاست و ہوابازی سمیت ہر شعبہ کو امن و سلامتی کے نظام اسلام کے لیئے استعمال کر سکتے ہیں ، جسے کرنا بھی چاہیئے



انہوں نے فرانسیسی سفیر بارے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دہشت گرد ریاست فرانس کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے اور یورپی دہشت گردوں کی مصنوعات کا بائیکاٹ کر کے پاکستانی و اسلامی ممالک کی خالص و حلال مصنوعات کا استعمال کیا جائے



اور *سفیر کڈو* (سفیر نکالو) کے اپنے مطالبہ پر عمران نیازی کی پی ٹی آئی ، مریم و شہباز کی نواز لیگ اور زرداری و بلاول کی پیپلز پارٹی سمیت سبھی پارٹیوں کو بغور دیکھ رہے ہیں کہ یہ پارٹیاں ناموس رسالت کے معاملہ پر ہم اھل اسلام کے ساتھ ہیں یا کفار و مشرکین کے ساتھ



انہوں نے تحریک لبیک پاکستان کے امیر علامہ سعد حسین رضوی کی ناجائز گرفتاری کو اغواء کی بدترین مثال قرار دیا



انہوں نےکہا کہ اب تک لفظی گولہ باری کرنے والی تحریک انصاف نے انصاف دشمنی کرتے ہوئے کشمیر و فلسطین کے لیے عملی طور پر کچھ نہیں کیا



اس موقع پر مرکزی رابطہ سیکرٹری جناب جہانزیب ارشد صاحب کا واٹس ایپ نمبر بھی طلباء و طالبات کی تنظیم سازی کے لیئے جاری کیا گیا تا کہ نوجوان اور طلباء و طالبات متحرک ہو کر کام کر سکیں تحریک لبیک یا رسول اللّٰه کے لیئے ، 03151711524 جہانزیب ارشد مرکزی رابطہ سیکرٹری تحریک لبیک مسجد شہید گنج ہے

Post a Comment

0 Comments