تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ پاکستان

تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ پاکستان


تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ پاکستان


 کے وجود میں آتے ہی مخالفین ریاست مدینہ کا لیبل لگا کر عوام کو گمراہ کرنے میدان میں آگئے اور پھر یوٹرن لے کر مندروں اور گردواروں کی تعمیر میں مصروف ہوگئے
علامہ رضی حسینی امیر کراچی تحریک لبیک پاکستان
تحریک لبیک یا رسول اللہ پاکستان
تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ پاکستان

کراچی(    ) تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ پاکستان کراچی ڈویژن کے امیر علامہ رضی حسینی نے ضلع ملیر و غربی میں ورکرز کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک لبیک یارسولﷺ پاکستان کے وجود میں آتے ہی مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں اور جنہیں خاتم النبیین ﷺ  ادا کرنا نہیں آتا وہ بھی ریاست مدینہ کا لیبل لگا کر میدان میں آگئے لیکن کام وہی ہے جس کا ایجینڈا لیکر وہ سیاست میں آئے تھے۔ پاکستان میں جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں انکو پریشانی صرف تحریک لبیک پاکستان سے ہے کیونکہ یہ جانتے ہیں کہ ہم علامہ اقبال کا نظریہ رکھتے ہیں۔ الحمدللہ تحریک لبیک پاکستان وہ واحد سیاسی و مذہبی پارٹی ہے جسے میڈیا بلیک آوٹ کے باوجود تقریباً 23 لاکھ ووٹ ملے۔ ہم پر میڈیا بلیک آوٹ کیوں ہے ہمارے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کردئیے جاتے ہیں کیا پاکستان میں اظہار آزادی رائے کا قانون صرف میرا جسم میری مرضی والوں کے لیے ہے؟
مزید علامہ رضی حسینی نے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ قائد ملت اسلامیہ علامہ خادم حسین رضوی صاحب کی ہدایت پر لاک ڈاؤن میں ہم نے ضلع غربی میں 20 ہزار اور ضلع ملیر میں ساڑھے آٹھ ہزار گھرانوں میں راشن تقسیم کیے اس کے علاوہ بھی راشن تقسیم کا سلسلہ کراچی کے دیگر اضلاع میں بھی جاری رہا اور ہم تنظیمی امور کو مزید بہتر سے بہتری کی طرف لے کر جار رہے ہیں ان شاءاللہ عزوجل بلدیاتی انتخابات میں بھرپور انداز سے حصہ لیں گے۔

بتاریخ: 13 جولائی 2020
جاری کردہ: شعبہ نشر و اشاعت تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ  پاکستان کراچی ڈویژن

Post a Comment

0 Comments