تحریک لبیک پاکستان پریس کانفرنس ریلیز جس میں مختلف موضوعات پر گفتگو کی گئی
![]() |
| TLP News Latest |
راولپنڈی(رضوی میڈیا ویب سائٹ) تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ وحید نور نے کہا ہے کہ ہم ناموس رسالت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے خون کے آخری قطرہ تک عزت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پرپہرہ دیں گے تمام اداروں کو احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں ہمارا شروع دن سے یہ موقف رہاہے کہ ہمارے کارکنان پرحکومت کے قائم کردہ تمام کیسز بے بنیاد ہیں ہائی کورٹ کے اس فیصلہ سے ہمارے موقف کی تائید ہوئی ہے ہمیں عدالتوں سے اسی طرح کے غیر جانبدارانصاف کی امید ہے راولپنڈی بنچ نے اٹک کیس 270/20 میں 25 اسیران کو ضمانت پر رِہا کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل اٹک کیس میں 86 افراد کو 4,437 سال کی مجموعی سزا ہوئی تھی. ان میں سے 25 افراد کی لاہور ہائیکورٹ پنڈی بنچ میں جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے سماعت کی اور 2 لاکھ روپے فی مچلکہ ضمانت منظور کی.علامہ وحید نور نے مزید کہا کہ ان شاء اللہ بہت جلد باقی اسیران کے کیس بھی مرحلہ وار دائرکیے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلریز کالونی جامعہ ضیاء العلوم میں ذمہ داران کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر رکن مرکزی مجلس عاملہ شیخ اظہر حسین رضو ی شمالی پنجاب کے امیر پیر سید عنایت الحق شاہ سلطانپوری حاجی طاہر محمد عثمان مرزا راولپنڈی ڈویژن کے امیر پیر محمد یعقوب سیفی خلیفہ احمد سیفی قاری ریشم چشتی راجہ دانش بختیار چوہدری قدیر احمد علی جمال حاجی رمضان اعوان مولانا محمد شفیق قادری جی ایم شہزاد محمد امجد رضوی شیخ واصف اقبال تصور قادری حاجی محفوظ اور دیگر بھی موجود تھے


0 Comments
Thanks For Comment